ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُڈپی : گاہک بن کر آنے والوں نے دکاندار سے لوٹے 6 لاکھ روپے 

اُڈپی : گاہک بن کر آنے والوں نے دکاندار سے لوٹے 6 لاکھ روپے 

Sat, 24 Dec 2022 11:40:43    S.O. News Service

کاپ، 24؍دسمبر (ایس او نیوز) کاپ پولیس اسٹیشن مین درج کی گئی شکایت کے مطابق ہارڈ ویئر اور دودھ کی دکان چلانے والے راگھویندرا کینی نامی شخص کی دکان پر گاہک بن کر آنے والوں نے اسکوٹر سیٹ کے نیچے رکھے 6 لاکھ روپوں پر ہاتھ صاف کر دیا ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ راگھویندرا جب رات کو اپنی دکان بند کرنے لگا اور 6 لاکھ روپے والی ایک چھوٹی بیگ اپنی اسکوٹر کی سیٹ کے نیچے رکھی ، تو  ذرا دور کھڑی ہوئی چار لوگوں کی ایک ٹولی میں سے ایک شخص اس کے پاس آیا اور دودھ کا پیکیٹ خریدنے کی بات کہی ۔ جب راگھویندرا دودھ لینے واپس دکان کے اندر گیا تو باقی لوگوں نے اسکوٹر کا ٹائر پنکچر کرکے سیٹ کے نیچے سے 6 لاکھ  روپے والی بیگ اڑا لی  اور موقع پر سے چلے گئے ۔ پھر راگھویندرا جب دکان پوری طرح بند کرکے اسکوٹر کی طرف آیا تو اسے رقم چوری ہونے کا پتہ چلا ۔
    
راگھویندرا کی شکایت پر پولیس نے فنگر پرنٹس ماہرین اور جاسوس کتوں کے ذریعہ تفتیش شروع کی ہے ۔ قریبی دکانوں میں موجود سی سی ٹی وی فوٹیج سے چوروں کے تعلق سے پولیس کو کچھ سراغ ملے ہیں اور اس بنیاد پر تحقیقات جاری ہے ۔


Share: